Aurangzaib Yousufzai

 

 

Thematic Quranic Translation Series Installment 93

(In English and Urdu)

The Chapter Al-Mujaadilah (58)

Most Rational & Strictly Academic Re-translations

 

. . . . .


سلسلہ وار موضوعاتی تراجم کی قسط نمبر 93

سورۃ المجادلۃ [58]

خالص علمی و عقلی بنیاد پر جدید ترجمہ

[اردو متن انگلش کے بعد]


(Urdu version follows the English one)

 


Preamble


The title of this Chapter is Al-Mujaadilah (المجادلۃ) which signifies the exchange of arguments held between a visiting party of powerful class of a community and the Messenger of God where the visitors had been complaining against their subdued segment of the community (nisaa – نِساء).  As is very clear from the succeeding text, God had displayed His disapproval on the way their weaker segment was being treated by them and decreed that their incriminations were false.  And thereafter, the Chapter deals with secret23435184 1699285423437453 2033403124760683439 n consultations of subversive nature, and then with those who want private audiences with the Messenger of God holding authority as the ruler of the Islamic state.  Private audience seekers are advised to first pay their liabilities - dues and taxes (Sadaqatan – صدقۃ) – to the Government before seeking an audience.  The Chapter also deals with the generous gesture of providing space for people coming to attend a gathering at the cost of losing your own seat, and with taking of false oaths.


Very surprisingly, however, the inherited translation of this Chapter has transformed the theme of justice and equality between different classes of society into a ridiculous and futile topic of “Zihaar”, the old custom among Arab Pagans of calling their wives their mothers so as to cut off the relations of man and wife between them.  The Quran is a global doctrine of justice, equality and fair play among all classes of humans of any geographical or racial origin.  It is ridiculous to think that the Quran would take up a tiny superstitious issue of so-called “Zihaar” – and give it a worldwide fame - in a divine Scripture prescribing universal values and ideals for the entire humanity.  What the great diversity of non-Arab nations on the globe have got to do with a local custom unknown to the world outside a tiny local Pagan community?  This interpolation in the Quran is done by distorting the meaning of “zahara min –( ظہر مِن) which denotes “holding someone in utter contempt or insult or cruelty”.  Kindly go through the latest most Rational Translation in comparison with the old traditional one.

 

 

The Chapter Al-Mujaadilah (58)


قَدْ سَمِعَ اللَّـهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللَّـهِ وَاللَّـهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا ۚ إِنَّ اللَّـهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ ﴿١﴾ الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا ۚ وَإِنَّ اللَّـهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ ﴿٢﴾ وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۚ ذَٰلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ ۚوَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿٣﴾ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۖ فَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا ۚ ذَٰلِكَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ ۚ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّـهِ ۗوَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٤﴾ إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ كُبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ وَقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۚوَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿٥﴾ يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّـهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ أَحْصَاهُ اللَّـهُ وَنَسُوهُ ۚ وَاللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ﴿٦﴾ أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّـهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ مَا يَكُونُ مِن نَّجْوَىٰ ثَلَاثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَىٰ مِن ذَٰلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ۖ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴿٧﴾ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَىٰ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَيَتَنَاجَوْنَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَإِذَا جَاءُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّـهُ وَيَقُولُونَ فِي أَنفُسِهِمْ لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللَّـهُ بِمَا نَقُولُ ۚحَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا ۖ فَبِئْسَ الْمَصِيرُ ﴿٨﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَتَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّـهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴿٩﴾إِنَّمَا النَّجْوَىٰ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيْسَ بِضَارِّهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ وَعَلَى اللَّـهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١٠﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّـهُ لَكُمْ ۖ وَإِذَا قِيلَ انشُزُوا فَانشُزُوا يَرْفَعِ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ ۚ وَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ﴿١١﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ ۚ فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٢﴾ أَأَشْفَقْتُمْ أَن تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ ۚفَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا وَتَابَ اللَّـهُ عَلَيْكُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا اللَّـهَ وَرَسُولَهُ ۚ وَاللَّـهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿١٣﴾ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّـهُ عَلَيْهِم مَّا هُم مِّنكُمْ وَلَا مِنْهُمْ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿١٤﴾ أَعَدَّ اللَّـهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿١٥﴾ اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّـهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿١٦﴾ لَّن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّـهِ شَيْئًا ۚ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿١٧﴾ يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّـهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ ۖ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَىٰ شَيْءٍ ۚ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْكَاذِبُونَ﴿١٨﴾ اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّـهِ ۚ أُولَـٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ ﴿١٩﴾ إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ أُولَـٰئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ ﴿٢٠﴾ كَتَبَ اللَّـهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّـهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ ﴿٢١﴾ لَّا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ ۚأُولَـٰئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ مِّنْهُ ۖ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ رَضِيَ اللَّـهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ أُولَـٰئِكَ حِزْبُ اللَّـهِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّـهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴿٢٢﴾

 


Transliteration:


“Qad sami’al-laahu qawla allati tujaadilu-ka fi zawji-ha wa tashtaki ilal-laahi, wal-laahu yasma’u tahaawura-kuma; inal-laaha samee’un baseer (1). Allazina yuzaahiroona min-kum min-Nisaai-him ma hunna ummahaati-him; in ummahaatu-hum illal-laaee waladna-hum; wa inna-hum la-yaquloona munkaran min-al-qawli wa zoora. Wa innal-laaha la-‘afuwwun ghafoor (2). Wal-lazina yuzaahiroona min nisaai-him thumma ya’oodoona li-ma qaalu fa-tahriru raqabatin min qabli an yatamaassaa. Dhaali-kum tu’azoona bi-hi; wal-laahu bi-ma ta’maloona khabeer (3). Fa-man lum yajid fa-siyaamu shahrayini mutataabi’ayini min qabli an yatamaassa. Fa-man lam yastati’ fa-it’aamu sitteena miskeena. Dhaalika li-tu’minoo bil-laahi wa rasuli-hi. Wa tilka hudood-ul-laah; wa lil-kaafireena ‘adhaabun aleem (4). Innal-ladhina yuhaaddoon-al-laaha wa rasula-hu kubitoo ka-ma kubit-al-ladhina min qabli-him. Wa qad anzalna aayaatin bayyinaat. Wa lil-kaafireen ‘adhaabum-muheen (5). Youma yab’athu-hum-ul-laahu jamee’an fa-yunabbi’u-hum bima ‘amiloo. Ahsaa-hul-laahu wa nasoohu. Wallahu ‘alaa kulli shayi’in Shaheed (6). Alam tara ann-al-laaha ya’lamu ma fis-samaawaati wa ma fil-Ardhi. Ma yakunu min najwaa thalaathatin illa huwa raabi’u-hum, wa la khamsatin illa huwa saadisu-hum, wa la adnaa min dhaalika wa la akthara illa huwa ma’a-hum ayina ma kaanoo. Thumma yunabbi’u-hum bi-ma ‘amiloo youmal-Qiyaamah. Innallaha bi-kulli shayin ‘aleem (7). Alam tara ilal-ladhina nuhoo ‘an-in-najwaa thumma ya’udoona li-ma nuhoo ‘an-hu wa yatanaajoona bil-ithmi wal-‘udwaani wa ma’siyat-ir-Rasuli wa idha jaa’ooka hayyaw-ka bi-ma lam yuhayyeeka bi-hil-laahu wa yaquloona fi anfusi-him lou la yu’adhdhibun-al-laahu bi-ma naqool. Hasbu-hum jahannamu yaslawna-ha. Fa-bi’s-al-maseer (3). Ya ayyuh-al-ladhina aamanu idha tnajayi-tum fa-la tatanaajaw bil-ithmi wal-‘udwaani wa ma’siyat-ir-Rasooli wa tanaajaw bil-birri wat-taqwaa. Wat-taqool-laaha alladhi ilayi-hi tuhsharoon (9). Inna-ma-an-najwaa min-ash-shayitaani li-yahzun-al-ladhina aamanu wa layisa bi-dhaarri-him shayi’an illa bi-idhn-il-laah. Wa ‘ala-Allahi fal-yatawakkal-il-mu’minoon (10). Ya ayyuhal-ladhina aamanu idha qeela la-kum tafassahuu fil-majaalis fa-afsahoo yafsahil-laahu la-kum. Wa idha qeela anshuzoo fa-anshuzoo yarfa’il-laahu alladhina aamanu min-kum wal-ladhina utul-‘ilma darajaatin. Wallaahu bi-ma ta’maloona khabeer (11).
Ya ayyuhal-ladhina aamanu idha naajayi-tum-ur-Rasoola fa-qaddamu bayina yadayi najwaa-kum sadaqatan. Dhaalika khayir-ul-la-kum wa atharu. Fa-in lam tajidoo fa-innal-laaha ghafoorur-raheem (12). A’ashfaq-tum an tuqaddamu bayina yadayi najwaakum sadaqaatin; fa-idh lam taf’aloo wa tab-al-laahu ‘alayi-kum fa-aqeemus-salaata wa aatuz-zakaata wa atee’ul-laaha wa rasula-hu. Wallahu khabeerun bi-ma ta’maloon (13). Alam tara ilal-ladhina tawallaw qawman ghadhib-al-laahu ‘alayi-him ma hum min-kum wa la min-hum wa yahlifoona ‘alal-kadhibi wa hum ya’lamoon (14). A’addal-laahu la-hum ‘adhaaban shadeeda. Inna-hum saa’a ma kaanu ya’maloon (15). Attakhadhu ayimaana-hum junnatan fa-saddoo ‘an sabeel-il-laahi fa-la-hum ‘adhaabum muheen (16). Lan tughniya ‘an-hum amwaalu-hum wa la awlaadu-hum minallaahi shayi’an. Ulaa’ika ashaab-un-naar. Hum fi-ha khaalidoon (17). Youma yab’uthu-hum-ul-laahu jamee’an fa-yahlifoona la-hu ka-ma yahlifoona la-kum. Wa yahsaboona anna-hum ‘alaa shay’in. Alaa inna-hum hum-ul-kaadhiboon (18). Astahwadha ‘alayi-him-ush-shayitaanu fa-ansaa-hum dhikral-laahi. Ulaaika hizb-ush-shayitaan. Alaa inna hizb-ush-shayitaani hum-ul-khaasiroon (19). Innal-ladhina yuhaaddoon-al-laaha wa rasula-hu ulaaika fil adhalleen (20). Katabal-laahu la-aghlibanna anaa wa rusulee. Innallaaha qawiyyun ‘azeez (21). La tajidu qawman yu’minoona billaahi wal-youm-il-aakhiri yuwaaddoona man haadd-al-laaha wa rasula-hu wa lou kaanoo aabaa’a-hum aou abnaa’a-hum aou akhwaana-hum aou ‘asheerata-hum. Ulaaika kataba fi quloobi-him-ul-eimaana wa ayyada-hum bi-roohin-min-hu. Wa yudkhilu-hum jannaatin tajfi min tahtihaa-al-anhaaru khaalideena fi-ha. Radhiyal-laahu ‘an-hum wa radhoo ‘an-hu. Ulaaika hizbul-laah. Alaa inna hizbul-laahi hum al-muflihoon (22). ”

 


A specimen of prevalent Traditional translation:


God has indeed heard the words of the woman who pleads with you about her husband and lays her complaint before God: God hears what the two of you have to say. God is all hearing, all seeing. (1) Those who separate themselves from their wives by pronouncing, "To me you are like my mother's back," must concede that they are not their mothers; none are their mothers except those who gave birth to them -- surely they utter an evil word and a lie. God is pardoning, forgiving. (2) Those who put away their wives by equating them with their mothers, and then wish to go back on what they have said, must set free a slave before the couple may touch one another again. This is what you are exhorted to do. God is fully aware of what you do, (3) and anyone who does not have the means must fast for two consecutive months before they touch each other, and who is not able to do that must feed sixty needy people. That is to affirm your faith in God and His messenger. These are the limits set by God. Those who deny the truth shall have a painful punishment. (4) Those who oppose God and His Messenger will be humiliated, as were their predecessors. We have sent down clear revelations. A humiliating punishment awaits those who deny the truth. (5) On the day God raises them all up from the dead, He will make them understand what they have done. God has taken everything into account, even though they have forgotten, for God is a witness to all things. (6) Do you not see that God knows all that is in the heavens and on the earth? There is not a secret consultation between three, but He makes the fourth among them -- nor between five but He makes the sixth -- nor between fewer nor more, but He is in their midst, wherever they may be: in the end He will tell them the truth about their conduct, on the Day of Judgement. For God has full knowledge of all things.(7) Have you not seen how those who were forbidden to hold secret counsels yet revert to that which they were forbidden to do? And they conspire to indulge in wrongdoing, aggressive behaviour and disobedience to the Messenger. When they come to you, they greet you, but not in the words God would use, and inwardly they wonder, "Why does God not punish us for what we say?" Hell will be a fitting punishment for them: they will burn in its flames -- a wretched fate!(8) Believers, when you confer together in private, do not confer in support of sin and transgression and disobedience to the Messenger, but confer for the promotion of virtue and righteousness. Fear God, before whom you shall all be gathered. (9) Conspiracy for evil purposes is the work of Satan, by which he means to bring grief to believers. But he cannot harm them in the least, unless it be by God's leave. Let the believers put their trust in God. (10) Believers, if you are told to make room for one another in your assemblies, then do so, and God will make room for you, and if you are told to rise up, do so: God will raise in rank those of you who believe and those who have been given knowledge: He is fully aware of all that you do. (11) Believers, when you come to consult the Messenger privately, give something in charity beforehand. That is best for you and most conducive to purity. But if you cannot find anything to give, know that God is Forgiving and Merciful. (12) Do you fear that you will not [be able to] give in charity before your consultation? Then if you are unable to do so, [know that] God has turned to you in His mercy; then observe your prayers and pay the prescribed alms and obey God and His Messenger. God is aware of all that you do. (13) Do you not see those who have befriended a people who have brought down upon themselves the wrath of God? They are neither with you nor with them and they wittingly swear to falsehood. (14) God has prepared a severe punishment for them; surely what they have done is evil. (15) They have used their oaths to cover up their misdeeds and have thus turned others away from the path of God. A humiliating punishment awaits them.(16) Neither their wealth nor their children will be of the least avail [in protecting them] against God -- they are the inheritors of Hell, and there they shall remain forever. (17) On the day God raises them all up from the dead, they will swear to Him just as they have sworn to you, thinking that they are on firm ground. But surely they are liars. (18) Satan has got the better of them and has caused them to forget the remembrance of God. They have gone over to the side of the devil, and it is as the devil's partisans that they shall be the losers: (19) those who oppose God and His Messenger will [on Judgement Day] be among the most abased. (20) God has decreed, "I and My messengers shall most certainly prevail." Truly God is Powerful and Almighty. (21) You will find no believers in God and the Last Day consorting with those who oppose God and His Messenger, even though they be their fathers, their sons, their brothers or their close relatives. He has engraved faith on their very hearts and has strengthened them with a spirit of His own. He will usher them into Gardens through which rivers flow where they shall dwell forever. God is well-pleased with them and they are well pleased with Him. They are God's party. God's party shall surely enter into a state of bliss. (22)

 


The latest Academic and Rational Translation:


“The God has listened to the views expressed (qawl – قول) by the party/group/team/delegation which (allati – الّتی) exchanged arguments with you (tujaadilu-ka – تُجادِلُک) in respect of its comrade/compatriot group or class of the community (zawjiha – زوجھا) and was, in fact, lodging a formal complaint (tashtaki – تشتکی) with the Supreme Authority. The God listens to the contentions of both of you as He indeed is always listening and employing His vision (baseer – بصِیر) (1). So, those of you who hold the weaker segments/classes (nisaa’i-him – نِسائھم) of their community in contempt, or treat those with enmity/hostility (yuzaahiroona min – یُظاھِرون مِن), must realize that these classes, or their conduct, is not expected to come up as role models for their community (ummahaati-him – اُمّہاتِھِم). None are the role models or examples of goodness and virtues for them (ummahaatu-hum – اُمّہاتُھُم) except those who are the founders of their society (waladna-hum – ولدنھُم). And indeed they (the complainant party) have been talking unfairly and falsely in their discourse (munkiran min al-qawli wa zooran – مُنکرا من القولِ و زُورا). But indeed, the God is forgiving and provider of protection from past misconduct (2). So those who hold their weaker segments of community in contempt (yuzaahiroona min Nisaai-him – یُظایِرُون مین نِسائِھِم), then draw back from their former commitments, must give a commitment in writing (tehrir – تحریر) that monitors and binds them (raqabatin – رقبۃ) against such conduct, before both of them may interact again (yatamasa – یتماسا). This is what you are exhorted to do as God keeps Himself abreast of what you are doing (3). Those who do not have this possibility, for them training in abstinence/selfl-restraint (Siyaam – صِیامُ) for two consecutive months is prescribed before both parties can interact mutually. Again, those who do not have this possibility, for them, giving away sustenance for sixty needy ones is prescribed. This is so that you may affirm your faith in God and His Apostle in practice. And these are the laws fixed by God. For deniers of these laws, painful torment is in waiting (4). Indeed who oppose God and His Apostle, they would be humiliated just like those humiliated before them. And We have already sent down open signs. And for the deniers, there’s a humiliating punishment (5) at the time when God would raise them all from dead and would inform them of what they have been doing. God has taken account of that, but they have forgotten about it. But God is witness over all that goes on (6).
Do you not observe that God knows all that exists in the celestial bodies and on this Earth. There can be no secret conversation between three people as He is the fourth one present there; and between five people as He is the sixth one there; and between more or less people except He is there with them wherever they may be. As a result, He is going to show them, on the Day of Judgement, the record of what they have been doing. Indeed God’s knowledge transcends all limits (7). Do you not observe those who were forbidden secret conversations, then they reverted to what they were forbidden, and conspired in sinful activity, aggressive designs and disobedience to the Apostle; and when they come to you, they greet you in a way the God never greets you in, and then they question themselves as to why the God does not punish us for what we have spoken? Hell is the appropriate place for them into which they will be inducted – and a vile destination it is (8). O people of faith, if you need to hold secret talk, do not hold it for sinful purposes and for enmity and disobedience to the Messenger. And do your counselling for the purpose of virtue and God-consciousness. And remain conscious of God to whom you have to revert collectively (9). As for the secret conversations, it comes from man’s rebellious instincts (min ash-shayitaan – من الشیطان) so as to bring grief to the faithful, but it can’t harm them in any degree except what God’s providence dictates. So, the faithful peace-keepers always put their trust in God (10).
O people of faith and peace, if you are asked to make room (tafassahu – تفسّحُوا) while sitting in company (fil majaalis – فی المجالِس), make room for others. God would make room for you in return. And if you are asked to leave and disperse, so disperse. God would raise the status of those of you who have attained to faith and bestowed with knowledge, as He keeps informed of all you do (11). O you who have attained to faith, when you intend to have private consultation with the Messenger, you must on this occasion of private audience pay what is due from you to the Government (sadaqatan – صدقۃ); that is for your own good and purity of self. However, if you don’t find means for the same, then God is forgiving and merciful (12). Do you have some kind of reservation and fear against paying taxes on the occasion of your private audience? In case you don’t do that, and God condones your inability, then you must enforce and closely follow the divine commandments (aqeemus-Salaat – اقیموا الصّلاۃ) in your community and provide sustenance/welfare grnts to the needy (Aatuz-zakaat – آتُوا الزّکاۃ), and be obedient to God and His Messenger. And do remember that God keeps informed of all that you do (13).
Do you not observe those who made friends with a community that God has condemned? They neither belong to you, nor do they belong to them; and they deliberately swear to their falsehood (14). God has prepared for them a severe punishment. Indeed, what they are doing is evil (15). They are using their oaths as a shield to hide behind with the purpose to hinder the way of God. Hence they deserve a humiliating punishment (16). Their possessions and their sons are not going to protect them against God in any degree. They are the companions of fire wherein they would be admitted forever (17). The stage when God would resurrect them collectively, they would be taking oaths to gain His favor just as they are taking oaths to deceive you, while supposing they have a valid trick to use. Nay, they indeed are the liars (18). Their rebellious instincts (ash-shayitaan – الشیطان) have taken over them with the result that they have forgotten the admonitions of God. They are the allies of their rebellious instincts and are the losers (19). Indeed those who confront the God and His Apostle, they are among the abject ones (20). God has made it a rule that He and His Messengers would certainly prevail. Indeed God is Powerful and Dominant (21). You will not find a community believing in God and the Hereafter who may love those who confront God and His Messengers even though they may be their elders, their sons or their brothers or others of their kindred. They are those in whose hearts belief is ingrained and they are strengthened by revelations from Him (bi-roohin min-hu – بِروح منہ). And He is going to admit them into a life of peace and protection in which there will be abundance of everything; they would live therein forever. God is pleased with them and they are pleased with Him. They are the party of God. Is it not that, indeed, the party of God alone would eventually be prosperous and successful? (22).”

 


Meanings of important words from Authentic Lexicons:


(تظاهرون) tathaharoona 2:85 ...from their homes, supporting each other against them unlawfully...; Zahara min: یظاہرون من: to hold someone in contempt, to hurt, smote, hit, his back; to regard or treat with enmity, or hostility or severe themselves one from another. Zahara ‘alayihi: He aided or assisted, against him;


Ummah (ummahaati-him – اُمّہاتِھِم) way/course/manner/mode of acting, faith, religion, nation, , time or period of time, righteous person, a person who is an object of imitation and who is known for goodness/virtues;


Ra-Qaf-Ba = to guard, observe, watch, respect, regard, wait for, tie by the neck, warn, fear, control. raqib - guard, observer, watcher. yataraqqab - observing, awaiting, looking about, watching. riqab - neck, slave, captive of war, captive who has contracted with his master or custodian for his freedom thus the expression firriqab would mean in the ransoming of slaves or captives, its sing. is raqabah. murtaqib - one who guards etc.


Najwa: نجویٰ: confidential talk, secret conversation between two persons or parties, discoursing secretly, soliloquy

 

[اردو متن یہاں سے شروع ہوتا ہے]

سلسلہ وار موضوعاتی تراجم کی قسط نمبر 93

سورۃ المجادلۃ [58]

خالص علمی و عقلی بنیاد پر جدید ترجمہ

پیش لفظ

اس سورت کا عنوان " المجادلہ" ہے جو اُس بحث و تکرار کی نشاندہی کرتا ہے جو کسی علاقے کی ایک مہمان سربراہ پارٹی اور رسولِ خدا کے درمیان واقع ہوا ، جس میں ملاقاتی جماعت [الّتی] اپنی ساتھی کمیونٹی [زوجہا] یا اپنے عوام کے بارے میں شکایت کر رہے تھے۔ جیسا کہ متن کے اگلے ہی جملوں سے واضح ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اُن کی اُس روش پراپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ جس کے تحت وہ لوگ اپنے کمزور طبقے [نساء] کے ساتھ سلوک کر رہے تھے اور یہ فیصلہ بھی دیا کہ ان لوگوں کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ بعد ازاں، یہ سورت تخریبی انداز کی خفیہ کانا پھوسی پر بات کرتی ہے اور پھر اُن پرائیویٹ میٹنگز کے بارے میں جن کے لیے مختلف وفود نبی کے ساتھ، اُن کی حاکم کی حیثیت میں، حاضری کے طلبگار ہوتے ہیں۔ ایسی پرائیویٹ میٹنگز کے طلبگاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملاقات سے قبل یہ اُن کے لیے مناسب ہوگا کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس اور واجبات [صدقۃ] حکومت کو ادا کر دیا کریں تاکہ اس کے لیے اُن کا استحقاق ثابت ہو جائے۔ یہ سورت اس بارے میں بھی ہدایت دیتی ہے کہ کسی بھی اجتماع میں باہر سے آنے والوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ فراہم کرنا بھی ایک فیاضانہ عمل ہے خواہ اس کے لیے اپنی جگہ کی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ سورت جھوٹی قسمیں کھانے کے بارے میں بھی بات کرتی ہے۔

 

تاہم ایک نہایت ہی حیران کُن اور مضحکہ خیزانداز میں ہماری تمام مروجہ اور متوارث چلی آ رہی تفاسیر و تراجم میں اس سورت کی تعبیر کو بڑے اور چھوٹے طبقات کے درمیان انصاف اور برابری کی اقدار کی تلقین کی بجائے، ایک بڑی بد دیانتی سے کام لیتے ہوئے، عرب جاہلیہ کی ایک رسم کے ذکر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جسے "ظہار" کہا جاتا تھا۔ اور جس میں بیویوں سے قطع تعلق کے لیے انہیں ماں کہ کر پکار لیا جاتا تھا۔ قرآن انسانوں کے تمام طبقات کے درمیان، جو کسی بھی جغرافیائی اور نسلی ماخذ سے تعلق رکھتے ہوں، امن ، انصاف اور مساوات کا ایک عالمی ڈسپلن ہے۔ قرآن انسانی برادری کے لیے اپنے اقدار و آئیڈیلز پر زور دیتے ہوئے آخر کیوں توہمات پر مبنی ایک چھوٹی سی نام نہاد بدعت کو روشنی میں لائے گا، اس امر کی کوئی بھی توجیہ پیش کرنی مشکل ہوگی۔ سیارہ زمین پر غیر عرب اقوام کی بے شمار متنوع اقسام کا ایک ادنیٰ سی مقامی بُت پرست آبادی میں موجود ایک غیر معروف رسم یا رواج سے بھلا کیا تعلق ہو سکتا ہے۔ دراصل قرآن میں یہ بڑی مطلب پرستانہ تحریف "ظہر مِن" کے معنی کو بگاڑ کر کی گئی ہے جس کا اصل معنی "کسی کے ساتھ نہایت حقارت، بے عزتی، ظلم وغیرہ کا سلوک کرنا" ہوتا ہے۔ قرآن میں اسے "یُظاہرون مِن" کے محاورے کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے، جسے ملوکیت کے دور میں نام نہاد "ظہار" کی رسم سے بدل دیا گیا۔ براہ کرم جدید ترین علمی و شعوری ترجمے کو پرانے مروجہ ترجمے کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے مطالعہ فرمائیں۔

 

سورۃ المجادلۃ [58]
قَدْ سَمِعَ اللَّـهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللَّـهِ وَاللَّـهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا ۚ إِنَّ اللَّـهَ سَمِيعٌ بَصِيرٌ ﴿١﴾ الَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِنكُم مِّن نِّسَائِهِم مَّا هُنَّ أُمَّهَاتِهِمْ ۖ إِنْ أُمَّهَاتُهُمْ إِلَّا اللَّائِي وَلَدْنَهُمْ ۚ وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنكَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا ۚ وَإِنَّ اللَّـهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ ﴿٢﴾ وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۚ ذَٰلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ ۚوَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ﴿٣﴾ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۖ فَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا ۚ ذَٰلِكَ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ ۚ وَتِلْكَ حُدُودُ اللَّـهِ ۗوَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٤﴾ إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ كُبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ وَقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۚوَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿٥﴾ يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّـهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ أَحْصَاهُ اللَّـهُ وَنَسُوهُ ۚ وَاللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ ﴿٦﴾ أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّـهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ مَا يَكُونُ مِن نَّجْوَىٰ ثَلَاثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَا أَدْنَىٰ مِن ذَٰلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ۖ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴿٧﴾ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَىٰ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَيَتَنَاجَوْنَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَإِذَا جَاءُوكَ حَيَّوْكَ بِمَا لَمْ يُحَيِّكَ بِهِ اللَّـهُ وَيَقُولُونَ فِي أَنفُسِهِمْ لَوْلَا يُعَذِّبُنَا اللَّـهُ بِمَا نَقُولُ ۚحَسْبُهُمْ جَهَنَّمُ يَصْلَوْنَهَا ۖ فَبِئْسَ الْمَصِيرُ ﴿٨﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَمَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَتَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّـهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴿٩﴾إِنَّمَا النَّجْوَىٰ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيْسَ بِضَارِّهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ وَعَلَى اللَّـهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١٠﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّـهُ لَكُمْ ۖ وَإِذَا قِيلَ انشُزُوا فَانشُزُوا يَرْفَعِ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ ۚ وَاللَّـهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ﴿١١﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَأَطْهَرُ ۚ فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فَإِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٢﴾ أَأَشْفَقْتُمْ أَن تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ ۚفَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا وَتَابَ اللَّـهُ عَلَيْكُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا اللَّـهَ وَرَسُولَهُ ۚ وَاللَّـهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿١٣﴾ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّـهُ عَلَيْهِم مَّا هُم مِّنكُمْ وَلَا مِنْهُمْ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿١٤﴾ أَعَدَّ اللَّـهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿١٥﴾ اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّـهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ ﴿١٦﴾ لَّن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّـهِ شَيْئًا ۚ أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿١٧﴾ يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّـهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ ۖ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَىٰ شَيْءٍ ۚ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْكَاذِبُونَ﴿١٨﴾ اسْتَحْوَذَ عَلَيْهِمُ الشَّيْطَانُ فَأَنسَاهُمْ ذِكْرَ اللَّـهِ ۚ أُولَـٰئِكَ حِزْبُ الشَّيْطَانِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ الشَّيْطَانِ هُمُ الْخَاسِرُونَ ﴿١٩﴾ إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ أُولَـٰئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ ﴿٢٠﴾ كَتَبَ اللَّـهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّـهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ ﴿٢١﴾ لَّا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَوْ إِخْوَانَهُمْ أَوْ عَشِيرَتَهُمْ ۚأُولَـٰئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيمَانَ وَأَيَّدَهُم بِرُوحٍ مِّنْهُ ۖ وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ رَضِيَ اللَّـهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ أُولَـٰئِكَ حِزْبُ اللَّـهِ ۚ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّـهِ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ﴿٢٢﴾
روایتی تراجم کا ایک نمونہ [از مودودی]

 

اللہ نے سن لی اُس عورت کی بات جو ا پنے شوہر کے معاملہ میں تم سے تکرار کر رہی ہے اور اللہ سے فریاد کیے جاتی ہے اللہ تم دونوں کی گفتگو سن رہا ہے، وہ سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہے (1) تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں ان کی بیویاں ان کی مائیں نہیں ہیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا ہے یہ لوگ ایک سخت ناپسندیدہ اور جھوٹی بات کہتے ہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ بڑا معاف کرنے والا اور درگزر فرمانے والا ہے(2) جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار کریں پھر اپنی اُس بات سے رجوع کریں جو انہوں نے کہی تھی، تو قبل اس کے کہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں، ایک غلام آزاد کرنا ہوگا اِس سے تم کو نصیحت کی جاتی ہے، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے (3) اور جو شخص غلام نہ پائے وہ دو مہینے کے پے در پے روزے رکھے قبل اس کے کہ دونوں ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں اور جو اس پر بھی قادر نہ ہو وہ ۶۰ مسکینوں کو کھانا کھلائے یہ حکم اس لیے دیا جا رہا ہے کہ تم اللہ اور اُس کے رسول پر ایمان لاؤ یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں، اور کافروں کے لیے دردناک سزا ہے (4) جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ اسی طرح ذلیل و خوار کر دیے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے کے لوگ ذلیل و خوار کیے جا چکے ہیں ہم نے صاف صاف آیات نازل کر دی ہیں، اور کافروں کے لیے ذلت کا عذاب ہے (5) اُس دن (یہ ذلت کا عذاب ہونا ہے) جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کر کے اٹھائے گا اور انہیں بتا دے گا کہ وہ کیا کچھ کر کے آئے ہیں وہ بھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان سب کا کیا دھرا گن گن کر محفوظ کر رکھا ہے اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے (6) کیا تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کو علم ہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو، یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ ہو خفیہ بات کرنے والا خواہ اِس سے کم ہوں یا زیادہ، جہاں کہیں بھی وہ ہوں، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے (7) کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہیں سرگوشیاں کرنے سے منع کر دیا گیا تھا پھر بھی وہ وہی حرکت کیے جاتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا؟ یہ لوگ چھپ چھپ کر آپس میں گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں کرتے ہیں، اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو تمہیں اُس طریقے سے سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے تم پر سلام نہیں کیا ہے اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری اِن باتوں پر اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا اُن کے لیے جہنم ہی کافی ہے اُسی کا وہ ایندھن بنیں گے بڑا ہی برا انجام ہے اُن کا (8) اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم آپس میں پوشیدہ بات کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں نہیں بلکہ نیکی اور تقویٰ کی باتیں کرو اور اُس خدا سے ڈرتے رہو جس کے حضور تمہیں حشر میں پیش ہونا ہے (9) کانا پھوسی تو ایک شیطانی کام ہے، اور وہ اس لیے کی جاتی ہے کہ ایمان لانے والے لوگ اُس سے رنجیدہ ہوں، حالانکہ بے اذن خدا وہ انہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے (10) اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم سے کہا جائے کہ اپنی مجلسوں میں کشادگی پیدا کرو تو جگہ کشادہ کر دیا کرو، اللہ تمہیں کشادگی بخشے گا اور جب تم سے کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو تم میں سے جو لوگ ایمان رکھنے والے ہیں اور جن کو علم بخشا گیا ہے، اللہ ان کو بلند درجے عطا فرمائے گا، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے (11) کیا تم کو خبر نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا اللہ کو علم ہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو اور ان کے درمیان چوتھا اللہ نہ ہو، یا پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو اور ان کے اندر چھٹا اللہ نہ ہو خفیہ بات کرنے والا خواہ اِس سے کم ہوں یا زیادہ، جہاں کہیں بھی وہ ہوں، اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے پھر قیامت کے روز وہ ان کو بتا دے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا ہے اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے (7) کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہیں سرگوشیاں کرنے سے منع کر دیا گیا تھا پھر بھی وہ وہی حرکت کیے جاتے ہیں جس سے انہیں منع کیا گیا تھا؟ یہ لوگ چھپ چھپ کر آپس میں گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں کرتے ہیں، اور جب تمہارے پاس آتے ہیں تو تمہیں اُس طریقے سے سلام کرتے ہیں جس طرح اللہ نے تم پر سلام نہیں کیا ہے اور اپنے دلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری اِن باتوں پر اللہ ہمیں عذاب کیوں نہیں دیتا اُن کے لیے جہنم ہی کافی ہے اُسی کا وہ ایندھن بنیں گے بڑا ہی برا انجام ہے اُن کا (8) اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم آپس میں پوشیدہ بات کرو تو گناہ اور زیادتی اور رسول کی نافرمانی کی باتیں نہیں بلکہ نیکی اور تقویٰ کی باتیں کرو اور اُس خدا سے ڈرتے رہو جس کے حضور تمہیں حشر میں پیش ہونا ہے (9) کانا پھوسی تو ایک شیطانی کام ہے، اور وہ اس لیے کی جاتی ہے کہ ایمان لانے والے لوگ اُس سے رنجیدہ ہوں، حالانکہ بے اذن خدا وہ انہیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے (10) اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم سے کہا جائے کہ اپنی مجلسوں میں کشادگی پیدا کرو تو جگہ کشادہ کر دیا کرو، اللہ تمہیں کشادگی بخشے گا اور جب تم سے کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو تم میں سے جو لوگ ایمان رکھنے والے ہیں اور جن کو علم بخشا گیا ہے، اللہ ان کو بلند درجے عطا فرمائے گا، اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ کو اس کی خبر ہے (11) کیا تم ڈر گئے اس بات سے کہ تخلیہ میں گفتگو کرنے سے پہلے تمہیں صدقات دینے ہونگے؟ اچھا، اگر تم ایسا نہ کرو اور اللہ نے تم کو اس سے معاف کر دیا تو نماز قائم کرتے رہو، زکوٰۃ دیتے رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہو تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے (13) کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایک ایسے گروہ کو جو اللہ کا مغضوب ہے؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ اُن کے، اور وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں (14) اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے، بڑے ہی برے کرتوت ہیں جو وہ کر رہے ہیں (15) اُنہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں، اِس پر ان کے لیے ذلت کا عذاب ہے (16) اللہ سے بچانے کے لیے نہ ان کے مال کچھ کام آئیں گے نہ ان کی اولاد وہ دوزخ کے یار ہیں، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے (17) جس روز اللہ ان سب کو اٹھائے گا، وہ اس کے سامنے بھی اُسی طرح قسمیں کھائیں گے جس طرح تمہارے سامنے کھاتے ہیں اور اپنے نزدیک یہ سمجھیں گے کہ اس سے ان کا کچھ کام بن جائے گا خوب جان لو، وہ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں (18) شیطان اُن پر مسلط ہو چکا ہے اور ا ُس نے خدا کی یاد اُن کے دل سے بھلا دی ہے وہ شیطان کی پارٹی کے لوگ ہیں خبردار ہو، شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں(19) یقیناً ذلیل ترین مخلوقات میں سے ہیں وہ لوگ جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتے ہیں (20) اللہ نے لکھ دیا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب ہو کر رہیں گے فی الواقع اللہ زبردست اور زور آور ہے (21)تم کبھی یہ نہ پاؤ گے کہ جو لوگ اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں وہ اُن لوگوں سے محبت کرتے ہوں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی ہے، خواہ وہ اُن کے باپ ہوں، یا اُن کے بیٹے، یا اُن کے بھائی یا اُن کے اہل خاندان یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کر دیا ہے اور اپنی طرف سے ایک روح عطا کر کے ان کو قوت بخشی ہے وہ ان کو ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے وہ اللہ کی پارٹی کے لوگ ہیں خبردار رہو، اللہ کی پارٹی والے ہی فلاح پانے والے ہیں (22)

 

جدید اور شفّاف ترین علمی وشعوری ترجمہ
اللہ تعالیٰ نے اُس پارٹی/وفد [الّتی] کی گفتگو سن لی ہے جس نے اپنی ساتھی جماعت/طبقے/ہم قبیلہ لوگوں کے بارے میں [فی زوجھا] تمہارے ساتھ بحث و تکرار کی ہے [تُجادِلُک] اور دراصل مجاز اتھارٹی تک اپنی شکایات پہنچائی ہیں [تشتکی الی اللہ]۔ اللہ تعالیٰ نے تم دونوں فریقوں کے موقف کو سن لیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمہ وقت سننے اور بصیرت سے کام لینا والا ہے [1]۔ پس تم میں سے وہ طبقہ جو اپنے کمزور طبقات [نِسائھم] کو توہین، ذلت اور دشمنی کا نشانہ بناتا ہے [یُظاھِرُون منکم] اس حقیقت کا ادراک کر لے کہ اِن طبقات کو یا اُن کے رویوں کو معاشرے کے لیے ایک رول ماڈل نہیں سمجھا جا سکتا [ما ھُنّ اُمھاتِھم]۔ اُن کے لیے رول ماڈل تو دراصل وہ ہیں جنہوں نے ان کے اِس معاشرے کی بنیادیں رکھی ہیں [اللّائی ولدنھُم]۔ اور درحقیقت یہ لوگ تم سے ناجائز طور پر جھوٹ بول رہے ہیں [منکرا من القولِ و زُورا]۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی ذاتِ عالی پھر بھی درگزر کرنے اور غلط کاریوں کے نتائج سے تحفظ عطا کرنے والی ہے [2]۔ اس لیے وہ لوگ جو اپنے کمزور عوام کے ساتھ ذلت کا سلوک کرتے ہیں، اور پھر اُسی رویے کا اعادہ کرتے رہتے ہیں، ان کے لیے لازم کیا جاتا ہے کہ اس سے قبل کہ وہ اپنے عوام کے ساتھ دوبارہ رابطے میں آئیں یا معاملات کو ڈیل کریں [ قبلِ ان یتماسا] وہ خود کو پابند کر دینے والی ایک واضح تحریر لکھ کر جاری کریں [فتحریرُ رقبۃ]۔ یہ طریقِ کار ایک تنبیہ کے طور پر تمہارے لیے تجویز کیا جا رہا ہے کیونکہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو یا آئندہ کروگے، اللہ تعالیٰ اس سے خوب باخبر رہتا ہے [3]۔ بہر حال جس کے لیے یہ ممکن نہ ہو تو ایسے لوگ، اس سے قبل کہ وہ دوسرے پارٹی یا اپنے عوامی طبقے سے رابطے میں آئیں، دو لگاتار ماہ یا ادوار کی پرہیزگاری و ضبطِ نفس کی عملی تربیت حاصل کریں۔ اور جس کے لیے یہ بھی ممکن نہ ہو، تو وہ ساٹھ مساکین کو سامانِ زیست کی فراہمی کی ذمہ داری قبول کریں۔ یہ حکم اس لیے دیا جا رہا ہے کہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول کے عطا کردہ نظام پر پوری طرح ایمان لا سکواور یقین کے ساتھ عمل پیرا ہو سکو۔ اور کیونکہ یہ اللہ کی مقرر کردہ حدود ہیں، اس لیے ان کا انکار کرنے والوں کے لیے دردناک سزا مقرر کر دی گئی ہے [4]۔ بیشک جو لوگ بھی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کریں گے، وہ ایسی ہی ذلتوں کا سامنا کریں گے جیسا کہ اُن سے قبل کے لوگوں نے ذلتوں کا سامنا کیا تھا۔ اور ہم نے تو کھلی اور واضح نشانیاں پیش کر دی ہیں، جنکا انکار کرنے والوں کے لیے ذلت ناک سزا مقرر ہے [5]۔ ایک وقت ایسا آ جائیگا جب اللہ تعالیٰ اُن سب کو دوبارہ زندگی دے گا اورجو کچھ وہ کرتے رہے ہیں اُس سے آگاہ فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے اُس سب کا احاطہ کیا ہوا ہے جب کہ وہ اُسے بھول چکے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ ہر ہونے والی چیز کو مشاہدے میں رکھتا ہے [6]۔
کیا تم اس پر غور نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ ہر اُس شے کا علم رکھتا ہے جو کہ کائناتی اجسام میں اور زمین پر وجود رکھتی ہے۔ ایسا ممکن نہیں کہ تین سرگوشیاں کرنے والوں میں چوتھا وہ خود نہ ہو، اور پانچ سرگوشیوں کرنے والوں میں چھٹا وہ خود نہ ہو، یا اس سے کم یا زیادہ بھی ہوں اور وہ ان کے ساتھ نہ ہو، خواہ جہاں بھی وہ موجود ہوں۔ پھر اُس بڑے دور کے قیام کے وقت [یوم القیامۃ] وہ انہیں آگاہ کرے گا کہ وہ کیا کیا کرتے رہے ہیں۔ درحقیقت اللہ ہر شے کا علم رکھنے والا ہے۔ [7] کیا تُم نے اُن لوگوں کا حال نہیں دیکھا جنہیں خفیہ سازشیں کرنے سے منع کیا گیا اور وہ لوٹ کر اُسی کام پر آتے رہے جس سے انہیں روکا گیا تھا، اور گناہ، سرکشی اور معصیتِ رسول کے کام کرتے رہے، اور جب بھی تمہارے پاس آتے تو تمہیں ایسے انداز میں تحیہ کرتے جیسا کہ کبھی اللہ نے بھی نہیں کیا تھا، اور پھر اپنے آپ سے اور اپنے لوگوں میں یہ کہتے پھرتے کہ اللہ نے ہمارے اس طرزِ گفتگو پر ہمیں عذاب میں کیوں نہ ڈال دیا؟۔ اِن لوگوں کا ٹھکانا جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ڈال دیے جائیں گے، جو کہ ایک بدترین ٹھکانہ/انجام ہے [8]۔ اےایمان والو اگر تم خفیہ سرگوشیاں کرو تو کبھی گناہ، سرکشی اور معصیتِ رسول کی راہ پر ایسا نہ کرو اور ایسا صرف دلوں کی کشادگی اور پرہیزگاری کے لیے کرو۔ اور اللہ کے قوانین کی پابندی کرتے رہو جس کے سامنے تمہیں بالآخر جمع ہو کر پیش ہونا ہے [9]۔ دراصل خفیہ سرگوشیاں ایک شیطانی کام ہے تاکہ ایمان والوں کو دُکھ پہنچایا جائے، لیکن یہ اُن کو کوئی ضرر نہ پہنچا سکے گا سوائے اس کے اللہ کا قانون ایسا چاہے، اور مومنین کا پورا توکل اللہ کے قوانین پر ہی ہوتا ہے [10]۔
اے ایمان والو، جب تمہیں کہا جائے کہ اجتماعات میں دوسروں کے لیے جگہ پیدا کرو، تو ایسا ضرور کرو، اللہ تمہارے لیے خود جگہ پیدا کر دے گا۔ آور اگر کہا جائے کہ منتشر ہو جاو تو منتشر ہو جایا کرو۔ تم میں سے جو بھی ایمان والا ہو گا اللہ اُس کے درجات بلند کر دے گا کیونکہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو وہ اس سے باخبر رہتا ہے [11]۔ ای ایمان والو اگر تم رسول کے ساتھ پرائیویٹ میٹنگ کرنا چاہتے ہو تو بہتر یہ ہے کہ اس سے قبل ہی تم اپنے ذمہ لگے ہوئے واجبات/ٹیکسز [صدقۃ] کی ادائیگی کر دو۔ ایسا کرنا تمہارے لیے خیر اور پاکیزگیِ قلب کا موجب ہوگا۔ لیلکن اگر ایسا موقع نہ پاو تو پھربھی اللہ تعالیٰ کو تم تحفظ دینے اور رحم کرنے والا پاوگے [12]۔ کیا تم اس بات میں کوئی تحفظات اور خوف محسوس کرتے ہو کہ اپنی پرائیویٹ حاضری سے قبل ٹیکسز/واجبات کی ادائیگی کر دو؟ بہر حال اگر تم یہ نہیں کرتے اور اللہ تعالیٰ تمہاری اس کمزوری کو درگذر کردیتا ہے [تاب اللہ علیکم]، تو پھر اپنے لوگوں میں اُس کے احکامات کی پیروی کا نظام قائم کرو اور وسائلِ پرورش یعنی پبلک ویلفیر کی رقوم ادا کرتے رہو[آتوالزکاۃ]، اور اللہ و رسول، یعنی مرکزی حکومتِ کی اطاعت کرتے رہو۔ کیونکہ جو کچھ بھی تم کروگے، اللہ تعالیٰ اس سے خوب باخبر رہے گا [13]۔
کیا تم ایسے لوگوں کی حالت پر بھی غور کیا ہے جنہوں نے ایسی قوم کو دوست بنا لیا جن پر اللہ کا غضب نازل ہوا۔ ایسے لوگوں کا تم سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی ان کا اُن سے کوئی لینا دینا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی کذب بیانیوں پر جانتے بوجھتے قسمیں اُٹھاتے ہیں [14]۔ ان کے لیے اللہ نے شدید سزا تیار کر رکھی ہے۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں وہ بُرا کام ہے [15]۔ یہ اپنے حلفوں /قسموں کو آڑ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اللہ کا راستہ روکنے کا کام کرتے ہیں، پس ان کے لیے ذلت ناک سزا مقرر کر دی گئی ہے [16]۔ اللہ کے سامنے نہ ان کے اموال اور نہ ہی اولادیں انہیں کوئی فائدہ پہنچا سکیں گی۔ یہی تو محرومیوں کی آگ کے ہمراہی ہیں، جس کے ساتھ یہ ہمیشہ رہیں گے [17]۔ ایک وقت پر اللہ ان سب کو اکٹھا کھڑا کر دے گا تو یہ اُس وقت بھی اِسی طرح اللہ کے سامنے قسمیں اُٹھائیں گے جیسے کہ تمہارے سامنے اُٹھاتے تھے؛ اور سمجھیں گے کہ وہ کوئی خاص حربہ رکھنے والے لوگ ہیں۔ ایسا ہرگز نہ ہوگا، کیونکہ یہ درحقیقت جھوٹے ہیں [18]۔ ان کی سرکشی کی جبلتیں [الشیطان] ان پر حاوی ہو چکی ہیں اور یہ خسارے میں رہنے والے لوگ ہیں [19]۔ بیشک جو لوگ اللہ اور رسول، یعنی حکومتِ الٰہیہ کی مخالفت کرتے ہیں، یہی پست ترین لوگ ہیں [20]۔ اللہ تعالیٰ نے یہ قانون بنا دیا ہے کہ وہ اور اس کے رسول لازمی طور پر غالب رہیں گے۔ بیشک اللہ ذی قوت اور غلبے کا مالک ہے [21]۔ تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والی کوئی ایسی قوم نہ پاو گے جو اللہ اور رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت رکھتی ہو، خواہ ایسے لوگ ان کے آبا و اجداد ہوں، یا ان کی آل اولاد ہوں، یا ان کی برادری والے ہوں اور خواۃ ان کی اپنی نسل سے ہوں۔ یہ تو وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے ایمان ثبت کر دیا ہے اور انہیں اپنی وحی کے ذریعے سے قوت عطا کی ہے، اور وہ انہیں ایسی امن و عافیت کی زندگی میں داخل کرے گا جس میں فراوانیوں کا دور دورہ ہوگا اور وہ اسی کیفیت میں ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ اُن سے راضی ہو گا اور وہ اُس سے۔ یہی اللہ کے حمایتی ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہے کہ اللہ کے حمایتی ہی وہ لوگ ہیں جو فلاح و خوشحالی کے مستحقین ہیں ؟ [22]"